رائے بریلی: کھڑے ٹرک سے کار ٹکرائی، تین کی موت

رائے بریلی، اتر پردیش میں رائے بریلی کے کھیرو علاقے میں ایک بے قابو کار سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی اور اس حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لال گنج مہیپال پاٹھک نے ہفتہ کے روز بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً 1 بجے ایک آلٹو کار کنٹرول سے باہر ہو گئی اور پیچھے سے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس میں کار میں سوار تین افراد کی موقع پر ہی المناک موت ہو گئی جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں میں ونے پرتاپ سنگھ (22)، ابھے پرتاپ سنگھ (26)، کلپنا سنگھ (42) شامل ہیں، جب کہ ابھے پرتاپ کے دو بچے گورو (4) اور گریما (6) شدید زخمی ہیں۔ یہ سبھی رائے بریلی کے سلون علاقہ کے رہنے والے تھے۔

, دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں