متھرا:سڑک حادثے میں چار کی موت

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کی جیت علاقے میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں کار اور ٹرک کی ٹکر میں چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دیر رات ایک بجے متھرا۔دہلی نیشنل ہائی وے ۔2 پر جیت گاؤں کے نزدیک یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب علی گڑھ سے پانچ لوگ ایک کار پر سوار ہوکر شنی دیو مندر کوکلاون جارہے تھے کہ جیت گاؤں کے سامنے ان کی کار بے قابو ہوگئی۔ کار نے پہلے ایک ٹرک ڈرائیور کو روند دیا اور پھر سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک میں پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت ٹرک ڈرائیور نزدیکی چودھری ڈھابے میں کھانا کھانے جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کار سوار تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ ٹرک ڈرائیور کی بھی موقع پرہی موت ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور کی پہچان چھپرا بہار باشندہ اجیت کمار(35) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ کار یں سوار تین مہلوکین کی شناخت ندھی بنسل(29)،آلوک دیال(26) اور آکاش(30) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی اگلاس باشندہ کمل ورما اور بنا دیوی علی گرھ باشندہ وشال ورما کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کار سوار تینوں مہلوکین بنا دیوی علی گڑھ کے رہنےوالے تھے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں