پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ میں تین بدمعاش گرفتار

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے فتح پور پولیس کے ساتھ ہوئی مڈھ بھیڑ کے بعد تین بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ فتح پور تھانہ علاقے میں اتوار کی دیر رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مڈھ بھیڑ ہوگئی۔ پولیس ٹیم نے بدمعاشوں کا تعاقب کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد پولیس کی جوابی کاروائی میں دو بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ تیسرے کو پولیس نے دبوچ لیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

گرفتار بدمعاش شیوا سنگھ باشندہ خالص پور تھانہ رام نگر، شری رام عرف بابو باشندہ گرام اترورا مزرعہ بہادر تھانہ جہانگیر اآباد کو گولی لگ گئی ہے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے جبکہ بدمعاش سچیو یادو باشندہ گرام گوپال پور تھانہ جہانگیر آباد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی دنیش کمار نے بتایا کہ ان بدمعاشوں نے تاریخ اور فتح پور علاقے میں کئی لوٹ کی واردات انجام دی ہیں۔ پولیس بدمعاشوں کے ریکارڈ کھنگال رہی ہے۔ زخمی بدمعاشوں کو ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں