باندہ:اسکول بس کی ٹکر سے بائیک سوار کی موت

باندہ: اترپردیش کے ضلع باندہ کے پیلانی تھانہ علاقے میں پیر کو ایک اسکول بس سے ہوئی ٹکر میں بائیک سوار ایک ادھیڑ عمر شخص کی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بس میں بیٹھے 20اسکولی بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس سرکل افسر صدر انبجا ترویدی نے بتای کہ یہ واقعہ ساڑی گاؤں شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب کپٹہا گاؤں باشندہ اوم پرکاش وشوکرما(53) بائیک سے اپنے کام سے جارہا تھا۔ تبھی بے قابو ایک اسکول بس جس میں 20سکولی بچے سوار تھے، نے بائیک کو ٹکر مار دی۔جس سے اوم پرکاش شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ اوم پرکاش کو فورا ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ بس میں سوار سبھی بچوں کو بحفاظت ان کے گھروں میں بھیجا گیا اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فرار بس ڈرائیور کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں