مدھیہ پردیش میں کانگریس کی جن آکروش ریلی آج سے

بھوپال، مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کی ریاستی اکائی آج سے ریاستی حکومت کے خلاف ‘جن آکروش یاترا’ نکالنے جا رہی ہے۔

گنیش چتورتھی کے دن سے شروع ہونے والی یہ سات ریلیاں پوری ریاست کی 230 اسمبلیوں میں تقریباً 12 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی۔ پارٹی کے سات سینئر لیڈران ان کی نمائندگی کریں گے، جن میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر گووند سنگھ اور سینئر لیڈر ارون یادو، کملیشور پٹیل، اجے سنگھ راہل، کانتی لال بھوریا، سریش پچوری اور جیتو پٹواری شامل ہیں۔

آج سے شروع ہونے والی ان ریلیوں کے تناظر میں سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ٹویٹ کیا، “کانگریس پارٹی آج سے اپنی جن آکروش یاترا شروع کر رہی ہے۔ اس یاترا کا مقصد بی جے پی حکومت کے 18 سال کی غلط حکمرانی سے مظلوم لوگوں کے دکھ اور تکلیف کا اظہار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوامی غصہ ریاست کے کسانوں کی آمدنی میں کمی، ریاست کی بہنوں اور بیٹیوں کو غیر محفوظ بنانے کے خلاف، ریاست کے نوجوانوں سے روزگار چھیننے کے خلاف، ریاست کے عوام پر مہنگائی مسلط کرنے کے خلاف ہے۔ ریاست میں جاری معاشی بحران کے خلاف، 50 فیصد کمیشن راج کے خلاف ہے۔ یہ عوامی غصہ موجودہ حکومت کو الوداع کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ریاست کے لوگوں میں نیا جوش و جذبہ آئے اور یہاں ایک عوامی مقبول اور ٹھوس حکومت قائم ہو۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں