کوشامبی:گھریلو تنازع میں شخص نے پھانسی لگا کر دی جان

کوشامبی:اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے کوکراجا تھانہ علاقے کے شہزاد پور گاؤں کے مشرانا محلہ باشندہ ناتھو نے گھریلو تنازع کی وجہ سے پیر کی رات پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے منگل کو بتایا کہ متوفی ناتھو(55) گاؤں سے باہر گنگا کچھار میں چھپر ڈال کر رہتا تھا۔کل شام کسی بات کو لے کر اس کے بیٹے سے تنازع ہوگیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر ناتھو نے کل رات گلے میں پھانسی کاپھندا ڈال کر پاس کے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی اور اس کی موقع پر واردات ہی موجود ہوگئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں