اعظم گڑھ:کاروباری باپ۔بیٹے کا گولی مار کر قتل

اعظم گڑھ:اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے مہاراج گنج تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح کاروباری باپ۔بیٹے کا بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔

صدر بازار میں اس قتل کو انجام دینے کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کے اعلی افسران مع پولیس فورس کے موقع پر پہنچ گئے۔

مہاراج گنج تھانہ انچارج سنجے سنگھ کے مطابق گوپال گاؤں باشندہ رسید احمد(55)ولد مشتاق صدر بازار واقع اپنے مکان میں ریڈیمیڈ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ اس کا کنبہ بھی اسی مکان میں رہتا ہے۔ آج صبح وہ اپنے چھوٹے بیٹے شعیب(20) کے ساتھ دوکان کھول کر صاف۔صفائی کررہا تھا۔ تبھی بائیک سوار تین افراد موقع پر پہنچے اور دوکان میں گھس کر پہلے رسید کو گولی مار دی۔

شعیب جان بچانے کے لئے دوکان کے دوسرے حصے میں زیر تعمیر مکان کی طرف بھاگا تو مجرمین نے اسے بھی دوڑا کر گولی مار دی۔ جس سے موقع پر ہی دونوں کی موت ہوگئی۔ جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے مجرمین ہوائی فائر کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر تھانہ انچارج سنجے کمار سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جانچ پڑتال میں مصروف ہوگئے۔ اس واقعہ کے پیچھے کاروباری رنجش بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لئے پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں