اتراکھنڈ میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے چھ افراد کی موت

پتھورا گڑھ/نینی تال، اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں بدھ کو سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے چار سیاحوں سمیت کل چھ لوگوں کی دردناک موت ہو گئی۔ لاشوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پتھورا گڑھ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح کچھ سیاحوں کو لے کر ایک گاڑی ہمالیہ کے بلند علاقے گنجی سے دھرچولا آ رہی تھی۔ اسی دوران وہ چمپا مندر کے قریب ایک کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں چار سیاحوں سمیت کل 6 افراد کی دردناک موت ہو گئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی دھرچولا، پانگلا تھانہ پولیس کے ساتھ ہائی وے پٹرول یونٹ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس (ایس ڈی آر ایف) اور انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔

راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔ مرنے والوں میں چار بنگلورو کے سیاح ہیں جبکہ دو مقامی لوگ بتائے جاتے ہیں۔ مرنے والوں میں ستیہ بردا پریدا (59)، نیلالا پنول (58)، منیش مشرا (48)، پرگیہ (52)، ہمانشو کمار (24) اور وریندر کمار (39) شامل ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں