مرزاپور:سڑک حادثے میں دو افراد کی موت

مرزاپور: اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے دیہا ت کوتوالی تھانہ علاقے کے جسور پہاڑی گاوں کے نزیک آج صبح ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکر میں ٹیمپو ڈرائیور سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

ڈپٹی ایس پی شیلیندر تیواری نے بتایا کہ صبح تقریبا دس بجے دسہرہ میلہ دیکھ کر اسی تھانہ علاقے برکچھا کلاں گاؤں باشندہ سریندر پاسوان(37) ولد شیام نارائن و آنند کمار(27)ٹیمپو سے مرزاپور شہر سے گھر کی جانب لوٹ رہے تھے۔مرزاپور سونبھدر نیشنل ہائی وے پر جسور پہاڑی گاوں کے نزدیک ایک نامعلوم ٹیمپو کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا۔

ٹکر سے ٹیمپو میں سوار سریندر جوچلا رہا تھا اور اس میں بیٹھے آنند بری طرح سے زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولی سنے دونوں کو علاج کے لئے اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں