تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، تین لوگوں کی موت

میہر، مدھیہ پردیش میں ضلع میہر کے نادن تھانہ علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے تیز رفتار کار کے ٹکرانے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

پولس ذرائع کے مطابق ریوا سے جبل پور جانے والی کار کل رات نادن تھانہ علاقہ کے برہیا گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں