بے قابو بس الٹ جانے سے 5 افراد کی موت، 24 زخمی

مرزا پور، اترپردیش میں مرزا پور ضلع کے سنت نگر تھانہ علاقے میں دادری ڈیم کے نزدیک جمعہ کی صبح ایک پرائیویٹ بس الٹ جانے سے ایک بچے سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ آج صبح ایک پرائیویٹ بس مرزا پور شہر کے پیلی کوٹھی بس اسٹینڈ سے ہالیہ کے متوار کے لیے روانہ ہوئی۔ بس میں ستائیس سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

بس پٹہرہ سنت نگر سے ہوتے ہوئے ہالیہ کی طرف جارہی تھی۔ دادری ڈیم کے سامنے ہالیہ کی طرف جاتے ہوئے یہ قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بس کی رفتار بہت تیز تھی۔ سڑک اونچی نیچی تھی۔ درمیان میں بڑے بڑے گڑھے تھے، ایسے میں بس تیز رفتاری سے چلانے والے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس الٹ گئی۔

واقعہ کے بعد آس پاس کے لوگوں نے پولیس کی مدد سے انہیں کسی طرح باہر نکالا۔
زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر ہالیہ لے جایا گیا۔ جہاں مانیتا متوار (25)، ممتا (26) بیوی سریش بدھونا، ابھیشیک (02) ولد سریش بدھاونا، ستیانارائن (40) ولد بھولا، وشنو (10) ولد راجیش بابو گوندر کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ بیس سے زائد زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے ڈویژنل اسپتال بھیج دیا گیا۔ زخمیوں میں آشیش، گیتا دیوی، منوج، کویتا، وویک، سویتا دیوی سنگیتا دیوی، سریتا دیوی رامرتی، سپنا انیش کمار، انشیکا وغیرہ شامل ہیں ۔

ضلع مجسٹریٹ پرینکا نرنجن اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینندن وغیرہ حکام نے اسپتال میں داخل زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور اسپتال کے عملے کو بہتر علاج کی ہدایات دیں۔

لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1540

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں