بارہ بنکی:سڑک حادثے میں تین کی موت، دوزخمی

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک تیز رفتار ڈمپر کی ٹرکٹر۔ٹرالی میں زور دار ٹکر مارنے سے پیش آئے حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دوزخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق رام نگر تھانہ علاقہ کے قصبہ کیسری پور وارڈ کے پانچ لوگ اتوار کی رات جرول روڈ پر لگی چورا مشین پر پوال لے کر گئے تھے۔ یہاں پوال اترنے کے بعد رات تقریبا ایک بجے ٹرکٹر۔ٹرالی سے واپس آرہے تھے ۔ راستے میں چوکا گھاٹ کراسنگ کے نزدیک سے پیچھے سے آرہے تیز رفتار ڈمپر نے ٹرالی۔ٹراکٹر کو زور دار ٹکر مار دی جس میں ٹرالی پر بیٹھے رنجیت(28)، موہن(18)،، رمیش گوتم(30) اچھل کر ہائی وے پر گر پڑے۔ وہیں ٹرکٹر پر بیٹھے دو دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے۔

حادثے میں رمیش گوتم کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر افراد کو سی ایچ سی رام نگر لایا گیا۔ جہاں سے رنجیت و موہن کو ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا لیکن راستے میں ان لوگوں نے بھی دم توڑ دیا۔ پولیس نےلاشیں پوسٹ مارٹم کے لئےبھیج دی ہیں۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں