بدایوں:اسکول گاڑی حادثے کی شکار،5کی موت

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اساوا علاقے میں پیر کی صبح اسکول وین اور اسکول بس کی ٹکر میں چار طلبہ۔طالبات اور ایک ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ 16اسکولی بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں چھ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ڈی ایم منوج کمار نے بتایا کہ علاقے کے گاؤں نوگنج کے نزدیک آج صبح تقریبا آٹھ بجے ایس آر پی اے سی انگلش میڈیم اسکول گوترا کی ماروتی وین اور ستیہ دیو انٹر کالج جواہر نگلا کی اسکول بس کے درمیان آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں وین میں سوار خوشی(06)، پارول(09)، ہرشت(09)سمیت چار طلبہ طالبات اور ڈرائیور اومیندر(28) کی موت ہوگئی۔

کمار نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو فورا ہی میاوں واقع ابتدائی ہیلتھ سنٹر پر ابتدائی علاج کے بعد سرکاری میڈیکل کالج اور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم لگاتار زخمی بچوں کا علاج کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چشم دیدوں کے مطابق جانکاری ملتے ہی اسکول وین میں میعارات کو درکنار کرکے تقریبا 20اسکولی طلبہ سوار کئے گئے تھے۔ اسکول وین سڑک پر اچانک گڑھا آنے کی وجہ سے بے قابو ہوکر اسکول بس سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے ملزمین کی جانچ کی جارہی ہے اور معیارات کے خلاف سوار بیٹھائےجانے کو لےکر بھی کڑی کاروائی کی جائے گی۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں