منڈی ضلع میں سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، سات زخمی

شملہ، ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں دھنیارہ کے قریب بدھ کی شام ایک ٹیمپو ٹریولر گہری کھائی میں گرنے سے چار مسافروں کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹیمپو ٹریولر جو لوگوں کو لے کر شادی میں شرکت کے بعد واپس آرہا تھا دھنیارہ کے قریب 200 میٹر گہری کھائی میں گر گیا۔

پولیس نے بتایا کہ چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ سات دیگر کو کوٹلی سول اسپتال لے جایا گیا اور شدید زخمیوں کو منڈی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔ حادثے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں