گونڈہ:سڑک حادثے میں دو کی موت

گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے شہر کوتوالی علاقے میں منگل کو پیش آئے سڑک حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو راج نے بتایا کہ علاقے کے محلہ امامباڑہ باشندہ جنت(50)، اسحاق(55) اور شفیق النساء(60) و ایک دیگر بکری کے لئے پتی خرید رہے تھے کہ تیز رفتار چوک بازار سے آرہی وین چاروں لوگوں کو کچلتے ہوئے کھڑی اسکوٹی سے ٹکرانے کے بعد درخت سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جنت اور نعیم کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ زخمی محمد اسحاق، شفیق النساء کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں