شیو پوری، مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ کولارس تھانہ علاقہ میں گوالیار-دیواس چار لین قومی شاہراہ پر کل دیر رات نامعلوم گاڑی کی ٹکر میں دو نوجوانوں رنکو کشواہا اور روی کی موت ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر کولارس آئے تھے، واپسی کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آ گئے۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے.
یواین آئی۔ م س








