روڈویز بس و کار کے مابین ٹکر ,باپ بیٹی کی موت ،پانچ زخمی

پرتاپ گڑھ،اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلومیٹر مسافت پرتھانہ جیٹھوارہ علاقے کے پرتاپ گڑھ کنڈہ روڈ پر سرائے آنا دیو گاوں کے نزدیک گزشتہ جمعرات و جمعہ کی شب روڈویز بس و کار میں آمنے سامنے ہوئی ٹکر میں کار سوار باپ بیٹی کی موت ہوگئی ۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی روہت مشرا نے جمعہ کو بتایا کہ ضلع سلطانپور کے تھانہ سٹی کوتوالی علاقے گبڑیہ کے رہائشی عمران 40 اپنی کار خود چلا کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے لوکا پور سسرال جارہے تھے کہ تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے کنڈہ پرتاپ گڑھ روڈ پر سامنے سے آرہی بس سے ہوئی شدید ٹکر میں جہاں عمران کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ،وہیں ساتھ بیٹھی بیٹی عائشہ 5، بیٹا زبران 11، اسلم 10، فرحان 8، خوشنما 7، اہلیہ رخسار 35 و چچازاد بھائی سرفراز 35، شدید زخمی ہوگئے ۔سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے میڈیکل کالج لایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے عائشہ کو مردہ قرار دیا ،وہیں دیگر زخمیوں کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگ راج ریفر کر دیا ، جبکہ معمولی طور سے زخمی رخسار کو ابتدائی علاج کے بعد گھر بھیج دیا ۔حادثہ کے بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا ۔پولیس نے دونوں لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیجا ۔

یواین آئی ع ک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں