آگرہ میں خوفناک سڑک حادثہ،5 کی موت

آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ کے سکندرا علاقے میں ہفتہ کو ٹکر کی ٹکر سے آٹو رکشا سوار پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آٹو رکشا سواریاں لے کر بھگوان ٹاکیج کی طرف جارہا تھا۔ گرودوار گرو کا تال کٹ پر ٹرک نے پیچھے سے آٹو کو ٹکر مار دی۔ اس سے آٹو بری طرح تبادہ ہوگیا۔ پولیس آٹو میں پھنسی لاشیں نکالنی کی کوشش کررہی ہے۔ آٹو آگے کھڑے ٹرک اور پیچھے سے آکر ٹکر مارنے والے ٹرک کے درمین پھنس گیا۔

حادثہ دوپہر تقریبا سواتین بجے کا ہے۔ سکندر ہائی وے واقع گرودوار گرو کا تال کٹ پر بھگوان ٹاکیج چوراہے کی جانب سے آنے والی ٹریفک رکی ہوئی تھی۔ سکندرا ریلوے اوور برج اور گرودوار سے آنے والی گاڑیاں ہائی وے عبور کررہی تھیں۔ اسی دوران ٹرانسپورٹ نگر چوراہے کی جانب سے آتے وقت تیز رفتار راجستھان نمبر کے ٹرک نے آٹو میں زور دار ٹکر مار دی۔ آٹو آگے کھڑے ٹرک میں پھنس گیا۔ سواریوں کو چیخنے کا بھی موقع نہیں مل سکا۔ وہ دونوں ٹرکوں کے درمیان بری طرح سے پھنس گئیں۔

حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ہائی وے پر موجود راہ گیروں نے سواریوں کی لاشیں باہر نکالنے کی کوشش شروع کردی۔ خوفناک سڑک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد پانچ بتائی گئی ہے۔ حالانکہ ابھی پولیس نے مہلوکین کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ایک خاتون کا نام مونیکا بتایا گیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ تفصیل کا انتظار ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں