رائے سین، مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں نہاتے ہوئے تالاب میں ڈوب جانے سے چار بچوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منڈی دیپ ستلاپور تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے سے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ بچے بغیر بتائے کرکٹ کھیلنے نکلے تھے جس کے بعد تالاب میں نہانے چلے گئے، اہل خانہ رات گئے تک بچوں کی تلاش کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق تالاب کے باہر چار بچوں کے کپڑے ملنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے انتظامیہ اور لوگوں کی مدد سے بچوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔ بچوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2054








