ہماچل میں سڑک حادثے میں چمبہ کے تین لوگوں کی موت

شملہ، ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ کے ادے پور سب ڈویژن میں جہلماں کے نزدیک سنساری-کلاڈ-تیندی (ایس کے ٹی ٹی) سڑک پر پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

لاہول اسپتی کے پولس سپرنٹنڈنٹ میانک چودھری نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر جہلمان کے نزدیک ایس کے ٹی ٹی روڈ پر ٹاٹا سفاری (نمبر HP 45A 0202) سڑک سے پلٹ گئی۔

اس حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ کیلانگ پہنچایا گیا ہے۔

مہلوکین کی شناخت راکیش کمار (45)، چندرو دیوی (25) اور موہت (42) کے طور پر ہوئی ہے، یہ سب ہماچل پردیش میں ضلع چمبہ کی پنگی تحصیل کے تحت دھارواس گاؤں کے باشندے تھے۔

حادثے کی وجہ گاڑی کی تیز رفتاری بتائی جاتی ہے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں