اتراکھنڈ کے روڑکی میں اینٹ بھٹے کی دیوار منہدم، پانچ مزدوروں کی لاشیں برآمد

دہرادون/روڑکی، اتراکھنڈ مین ضلع ہریدوار کے روڑکی میں منگل کے روز دیوار گرنے سے اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے والے متعدد مزدور دب گئے اور اب تک پانچ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ تین کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ روڑکی علاقہ کے لہابولی گاؤں میں آج صبح مزدور اینٹ بھٹے میں پکانے کے لیے چمنی میں اینٹیں بھر رہے تھے۔ اس دوران اچانک دیوار منہدم ہوگئی اور قریب کھڑے مزدور ملبے تلے دب گئے۔ فی الحال جے سی بی سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ایس پی دیہات سمیت پولس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

منگلورتھانہ کے انچارج پردیپ بشٹ نے بتایا کہ اب تک پانچ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ تین مزدوروں کی حالت نازک ہے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں