جھانسی:کہرے میں ٹرکٹر۔ٹرالی پلٹی،3کی موت

جھانسی: اترپردیش کے ضلع جھانسی کے مئو رانی پور تھانہ علاقے میں ٹیکم گڑھ شاہراہ پر کہرے کے درمیان ٹرکٹر۔ٹرالی کے بے قابو ہوکر پلٹ جانے سے پیش آئے حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔

موصول اطلاع کے مطابق مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ سے کچھ افراد مئو رانی پور منڈ ی میں مونگ پھلی فروخت کرنے جمعہ کو آئے تھے اور رات کو ٹرالی پر سریا لاد کر واپس لوٹ رہے تھے۔ دیر رات کہرے کے درمیان کسی وجہ سے ٹرالی بے قابو ہوکر پلٹ گئی اور تین افراد دب گئے۔

اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے سخت مشقت کے بعد تینوں کو باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں رام بخش(40)، لکھن لال عرف گبو(30) اور پشپیند(26) کو مردہ قرار دے دیا۔ تینوں مہلوکین مدھیہ پردیش میں ٹیکم گڑھ کے تھانہ بموری کے کڑھیالا گاؤں کے رہنے والے تھے۔

ایس پی گوپی ناتھ سونی نے ہفتہ کو بتایا کہ مئو رانی پور تھانہ علاقے میں ٹیکم گڑھ شاہرہ پر سریا لدی ایک ٹرکٹر ۔ٹرالی کہرے کی وجہ سے جمعہ کی دیر رات پلٹ گئی۔ ٹرکٹر میں چھ افراد سوار تھے۔ جن میں سے تین کی موت دبنے کی وجہ سے ہوگئی جبکہ دیگر محفوظ ہیں۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں