شملہ، ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ کے جبل تھانہ علاقے میں ایک کار گہری کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی۔
کار میں صرف چار لوگ تھے۔ مرنے والے تمام افراد جبل تھانہ علاقہ کے باشندے تھے اور ان میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
پولس نے بتایا کہ کار سرسوتی نگر سے اننت پور کی طرف جارہی تھی۔ اس دوران گال کانچی میں گاڑی پر ڈرائیور کا کنٹرول ٹوٹ گیا اور کار سیدھی کھائی میں جاگری۔ حادثہ تقریباً 2 بجے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ کھائی سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔
پولس نے مرنے والوں کی شناخت منیش (42) اور انجنا (38) گاؤں ڈاکٹر نند پور اور جگت رام (70) اور بملا (60) گاؤں جبل ضلع شملہ کے طور پر کی ہے۔ جبل تھانہ کے ایس ایچ او نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گہرائی کی وجہ سے لاشوں کو نکالنے میں مشکل پیش آئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کار میں سوار چاروں افراد کی موت ہو گئی۔
دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری امدادی رقم جاری کی ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔