ہمیر پور:ڈمپر کی ٹکر سے تین افراد کی موت

ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے مودہا علاقے میں بدھ کو تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آنے سے بائیک سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مودہا قصبہ باشندہ آکاش(28)، روہت شریواس(25) اور شرف الدین(16) مہوبہ کے مویا گاؤں سے ڈی جے بجا کر بدھ کو علی الصبح بائیک سے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ نارائن گاؤں کے نزدیک پیچھے سے آرہے ڈمپر نے بائیک میں ٹکر مار دی جس سے تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ تینوں کو سی ایچ سی مودہا لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دےد یا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں