اتر پردیش گریٹر نو ئیڈ میں دو عمارتیں گرنے سے تین کی موت ،ابھی بھی کچھ افراد ملبے کے نیچے

خبر اردو:
اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا شہر میں شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات کو زیر تعمیر چھہ منزلہ اور سات منزلہ عمارتیں گر جانے سے تین افراد کی موت ہوئی ہے ،جنہیں ملبے سے نکالا گیا ہے ،

وہیں ابھی بھی ملبے کے نیچے پانچ سے چھ افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ملبہ ہٹانے کے اور دبے لوگو ں کا پتہ لگانے کے لئے این ڈی آر ایف کی طرف سے اسنفر ڈاگ کی مدد لی جا رہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق نوئیڈا کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات کو زیر تعمیر چھہ اور سات منزلہ عمارتیں گرنے سے تین ہلاک ہوئے ہیں ۔چھہ منزلہ عمارت میں تین سے چار کنبے بھی رہ رہے تھے ۔وہیں سات منزلہ عمارت میں درجن سے زائد مزدور بھی رہ رہے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں