شاہجہاں پور:کنٹینر ۔آٹو کی ٹکر،12کی موت

اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے اللا گنج علاقے میں جمعرات کو گھنے کہرے کے درمیان عقیدت مندوں سے بھرے ٹیمپو اور کنٹینر کی ٹکر میں 12افراد کی موت ہوگئی۔ سبھی فرخ آباد واقع پانچال گھاٹ پر گنگا اسنان کرنے جارہے تھے۔

ایس پی اشوک کمار مینا نے یواین آئی کو بتایا کہ تھانہ مدناپور علاقے کے دمگڑھا گاؤں باشندہ سریش کشیپ کی اپنا آٹو رکشا ہے۔ آج پوش پورنما کے موقع پر وہ اپنے رشتہ دار وغیرہ کو لے کر فرخ آباد کے گھٹیا گھاٹ واقع پانچال گھاٹ پر گنگا اسنان کے لئے جارہے تھے۔ آٹو بریلی فرخ آباد شاہراہ پر اللا گنج تھانہ کے سگسگی گاؤں کے نزدیک پہنچا۔ تبھی گھنے کہرے کی وجہ سے سامنے سے آرہے کنٹینر نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے آٹو کا اوپری حصہ الگ ہوگیا اور آٹو سوار12افراد کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔

مینا نے بتایا کہ مہلوکین میں دم گڑھا اور لسنا گاؤں کے لالا رام(30)پتولال(50)، شیوپال(45)، سریندر کشیپ(50)انکش(50)، انت رام(35) بسنتا دیوی(70)منی رام(45)، پوتھی رام(50)، رنپا دیوی(45) اور آدیش(20) کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔

مہلوکین میں رام للا اور پتو لال سگے بھائی ہیں۔جبکہ اننت رام اور وسنت دیوی ماں۔بیٹے ہیں۔ مہلوکین میں دم گڑھا گاؤں کے نو اور پڑوسی گاؤں کے تین افراد شامل ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ واقعہ کے بعد کنٹینر ڈرائیور کنٹینر لے کر فرار ہوگیا اور موقع واردات سے 12کلو میٹر دور کنٹینر کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کنٹینر کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ اس کے ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ جسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

موقع واردات پر ڈویژنل کمشنر سومیا اگروال، اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پی سی مینا اور ڈی جی پی راکیش کمار ، ایس پی اشوک کمار مینا، ڈی ایم امیش پرتاپ سنگھ اورمقامی ایم ایل اے ہری پرکاش ورما بھی پہنچے۔

چشم دیدوں کا کہنا ہے کہ کنٹینر نے آٹو میں ٹکر ماری جس سے آٹو میں بیٹھی سبھی سواریاں جھٹکے سے روڈ پر گر گئیں کچھ کنٹینر اور آٹو کے درمیان پھنس گئیں اور جب آٹو کنٹینر کے نیچے پھنس گیا تو ڈرائیور نے اپنا کنٹینر پیچھے اور آگے کر کے اسے نکالنے کی کوشش میں روڈ پر پڑے ہوئے زخمیوں کو کچل دیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں