خبر اردو :
اتراکھنڈ ریاست میں چمبا اترکاشی شاہراہ پر جمعرات کو صبح ایک بس حادثے کا شکار ہوئی ہے ،جس میں 14افراد جان بحق اور 18زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
اے این آئی کے مطابق بس اترکاشی شاہراہ پر ایک گہری کھائی میں گر گئی ہے ،جس کے نتیجے میں اب تک 14ہلاک اور 18زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو آریشن شروع کیا اور مسافروں کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔








