جمہوریت ہر شہری کو اعلیٰ ترین عہدہ تک پہنچنے کا حق دیتی ہے: سندھو

دہرادون، اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری ایس ایس سندھو نے جمعہ کو یوم جمہوریہ کے موقع پر سکریٹریٹ میں قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے سکریٹریٹ کے تمام افسران، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ملک کے ہر شہری کو ملک کے اعلیٰ ترین عہدے تک پہنچنے کا حق دیتی ہے۔

سکریٹریٹ میں منعقدہ پرچم کشائی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹری نے ہندوستان کے آئین میں بیان کردہ شہریوں کے بنیادی فرائض کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ دسویں بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ انفرادی اور اجتماعی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کے لیے مسلسل جدوجہد کریں تاکہ قوم کوشش اور کامیابی کی بلندیوں تک پہنچتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بہترین فیصلوں اور اقدامات کے ذریعے ہم ریاست اور اس کے شہریوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈال کر ان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری رادھا راتوڑی، پرنسپل سکریٹری آر کے سدھانشو، ایل فنائی، تمام سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز اور سیکرٹریٹ کے افسران و ملازمین موجود تھے۔

یو این آئی۔ م ع۔1450

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں