پنجاب میں ٹرک اور کار کی زبردست ٹکر ،5 لوگوں کی موت

جالندھر، پنجاب میں جالندھر-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر واقع اوچی بسی کے قریب گزشتہ دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں کار میں سفر کر رہے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

دسوا پولیس اسٹیشن کے انچارج (ایس ایچ او) سب انسپکٹر ہرپریم سنگھ نےآج بتایا کہ متاثرین ایک کار میں جالندھر سے مکیریاں جارہے تھے۔ کار جب اوچی بسی کے قریب پہنچی تو نامعلوم گاڑی نے ان کی کار کو ٹکر مار دی جس سے وہ سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور بعد میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے بھی ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کو آگ لگ گئی۔ حادثے میں کار میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ زندہ بچ جانے والے واحد شخص کو سول اسپتال دسوا لے جایا گیا جہاں وہ بھی آج صبح دم توڑ گیا۔

ٹرک ڈرائیور، جس کی شناخت کرنال کے سشیل کمار کے طور پر ہوئی ہے، نے بھی اپنی گاڑی پر کنٹرول کھو دیا، جس کے نتیجے میں وہ بھی شدید طورپر زخمی ہے۔

پولیس متوفی کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے اور مقتول کے لواحقین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ واقعہ کی جانچ جاری ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں