ریزرو بینک آف انڈیا اب جاری کرے گی سو روپے کے نئے نوٹ

خبر اردو :

ریزرو بینک آف انڈیا نے سو روپئے کے نئے نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے ، ارو اس کے لئے بینک نے اس کا نیا لک بھی جاری کیا ہے ۔نئے سو روپئے کے نوٹ کا رنگ بینگنی ہے۔تاہم سو روپئے کے نئے نوٹ آنے سے پرانا سو روپئے کانوٹ بھی چلے گا ۔

آر بی آئی نے اس کی جانکاری اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر دی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ سو روپئے کا نیا نوٹ جلد ہی جاری کیا جائے گا ۔جبکہ نئے نوٹ کی تصویر بھی دیکھائی گئی ہے ۔

بتا دیں دوہزار ،پانچ سو ، دو سو ،۵۰ ،۱۰ کے بعد اب بینک نے سو روپئے کے نئے نوٹ بھی جاری کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں