اپنے اسلاف کی قربانی کو یاد رکھنا بے حد ضروری، مدرسہ ترتیل القرآن میں جشن یوم جمہوریہ میں مولانا عرفی کا خطاب

نئی دہلی، یوم جمہوریہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماءحق کے صدر مولانااعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ اس کے لئے ہمارے اسلاف نے بے انتہا قربانی دی ہے۔ یہ بات انہوں نے مدرسہ ترتیل القرآن میں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر کہی۔

مولانا اعجاز عرفی قاسمی نے پر چم کشا ئی کرکے پروگرام کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ ہمارا قومی تہوار ہے ،جو یقینا تمام ہندوستانیوں کے لیے بے پناہ خوشی اور مسرت کی بات ہے لیکن اس کے ہمارے اسلاف، بزرگان دین اور مسلمانوں نے بے پناہ قربانی دی ہے۔ اگر ان کی قربانی نہ ہوتی تو ہندوستان کبھی آزاد نہ ہوتا۔ اس لئے ہمیں نہایت جوش خروش کے ساتھ اس تقریب کو منانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ ہمیں اپنے برزگوں کی قربانی یاد کرتے رہنا چاہئے ورنہ ہمارے بزرگوں کی تاریخ کو مٹا دہنے کی سازش ہورہی ہے اور مٹانے کے درپے ہیں۔

انہوں نے مجاہدین آزادکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اکابرین جدوجہد آزادی کی راہوں میں ایک روشن چراغ کی حیثیت رکھتے تھے، جن کا قومی کردار ملک کی آزادی کی کلیدی رول رکھتا ہے۔اس لئے ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔ قاری محمد ریاض الاسلام مہتمم مدرسہ ترتیل القرآن نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کامقصد اکابرین واسلاف کی قربانیوں کونسل نو کے گوش وگذار کرنا ہے تاکہ انھیں اس بات کا علم ہو کہ ملک کی آزادی میں ہماررے بزرگوں کی کتنی قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جشن جمہوریہ کو بڑھ چڑھ کر منانا چاہئے تاکہ اسی بہانے اپنے بزرگوں کی قربانی کو یاد کرسکیں۔

قبل ازیں طلباءمدرسہ ہذا نے حب الوطنی کے ترانے اور نغمے پیش کیا۔اس موقعے پر مولانا صابر قاسمی، مولانا مجاہد الاسلام قاسمی۔ اویس بھائی، ماسٹر شبیر اورحافظ ارشد کے علاوہ بڑی تعداد میں سرکردہ لوگ شریک تھے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں