بس اور ڈمپر میں تصادم، ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک

ساگر، مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں بس اور ڈمپر کے درمیان ہونے والی ٹکر میں بس ڈرائیور سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی۔

جیسی نگر پولس سے موصولہ اطلاع کے مطابق کل دیر رات ساگر سلوانی اسٹیٹ ہائی وے پر جیسی نگر کی طرف آرہی ایک مسافر بس کو ہنکھیڑا کے قریب تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں بس ڈرائیور سنتوش ناتھ اور ایک اور شخص راما پٹیل کی موت ہو گئی۔

بس میں سوار تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں