دموہ، مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بائک سوار کپل اور ستیندر کہیں جا رہے تھے کہ بٹیا گڑھ تھانہ علاقہ کے بٹیا گڑھ بائی پاس کے قریب دیر رات ایک نامعلوم گاڑی سے ان کی ٹکر ہو گئی اور وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ ان دونوں لوگوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔