لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو کہا کہ اسمبلی میں پیش کیا گیا بجٹ مفا عامہ کا کام اور انتخابی مفاد کا زیادہ معلوم ہوتا ہے۔
مایاوتی نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا’ اترپردیش حکومت کے ذریعہ آج اسمبلی میں سال 2024-25 کا بجٹ پارٹی کے انتخابی مفاد کا زیادہ و مفاد عامہ کا کام معلوم ہوتا ہے۔ حکومت کے مختلف اعلانات، وعدے اور دعوے اپنی جگہ لیکن کیا ترقی سے متعلق حکومت کے سابقہ سارے وعدے پورے ہوگئے ہیں۔ اس کا بھی جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا’یوپی حکومت سرو سماج کے مفاد، ترقی و نظم ونسق سے متعلق جتنے بھی دعوے اور وعدے بجٹ میں کرتی ہے اس کا صحیح سے عمل ضروری ہےتبھی ریاست کے لوگوں کی غریبی، بے روزگاری و پچھڑا پن وغیرہ دور ہوجائے گا۔ جس کا پھر سیدھا اثر ملک کی ترقی و یہاں کے لوگوں کے نشونما پر پڑے گا۔
یواین آئی۔ولی