دیہی کانپور میں کار نالے میں گری، چھ ہلاک، دو زخمی

کانپور دیہات، اتر پردیش میں کانپور دیہات کے سکندرا علاقے میں پیر کی صبح تیز رفتار کار نالے میں گرجانے سے اس میں سوار چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید طورپر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 2 بجے سکندرا سندل پور روڈ پر جگناتھ پور گاؤں کے نزدیک ایک سوئفٹ ڈیزائر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی اور ایک گہرے اور چوڑے نالے میں جاگری۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ویشنوی (19) اور وراٹ (15) کو گاؤں والوں کی مدد سے بچا لیا گیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر چھ افراد خوشبو (17)، گولو (16)، پراچی (12)، پرتیک (10)، وکاش (40)، سنجو (45) کو علاج کے لیے سی ایچ سی سکندرا لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

گھر والوں سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ تمام لوگ مدھیہ پردیش کے پھفگاؤں ضلع بھنڈ سے تلک کی تقریب میں شامل ہوکر چار پانچ گاڑیوں کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں مررا تھانہ ڈیراپور ضلع کانپور دیہات جا رہے تھے، جو اس وقت پولیس اسٹیشن علاقہ شیوراج پور ضلع کانپور شہر میں رہتے ہیں۔

یو این آئی۔ م ع۔ 2135

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں