سلطانپور: تقریبا 17سال پرانے دھرنا مظاہرے کے ایک معاملے میں سلطانپور لائے گئے عام آدمی پارٹی(عاپ) سنجے سنگھ بدھ کو یہاں ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔
سنگھ کو سیکورٹی کے چست و درست انتظام کے درمیان آج صبح دہلی سے سلطانپور لایا گیا۔ سلطانپور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر سول پولیس، جی آر پی و آر پی ایف ٹیم کے جوانوں سے چھاونی میں بدل گیا تھا۔ ادھرعاپ ضلع صدر کی قیادت میں درجنوں کی تعداد میں پارٹی ذمہ دار و کارکنان اور سنجے سنگھ کے کنبہ و ملنے والے بھی ٹرین پہنچنے سے پہلے اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔
عاپ کارکنوں نے ہاٹھ میں جھنڈا لے رکھا تھا لیکن ٹوپ اور جھنڈا لئے عاپ کارکنوں کو انتظامیہ نے باہر ک راستہ دکھایا۔اس درمیان پولیس سنجے سنگھ کو پہلے آر پی ایف تھانے لے کر گئی۔ پھر یہاں سے انہیں افسر ریسٹ روم لے جایا گیا جہاں سے سنجے سنگھ کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ لے جایا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ سنجے سنگھ 2008 کے گھیرا ڈالو ڈیرا ڈالو معاملے میں آج اپنا بیان درج کرانے دیوانی عدالت لائے گئے ہیں۔ دیوانی عدالت میں ان کے وکیل مدن سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ ایک 16سال پرانے معاملے میں بیان درج ہونے کی کاروائی چل رہی ہے۔ جس میں کافی لوگوں کے بیان درج ہوچکے ہیں۔ ان کا بیان بھی درجن ہونا ہے۔
گذشتہ 2008 میں بی ایس پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سماج وادی پارٹی کے ڈیرا ڈالو۔گھیرا ڈالو کے تحت 3دنوں تک شہر کے تکونیا پارک میں لگاتار دھرنا چلا تھا۔ جس میں حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی تھی۔
اس تحریک کے وقت سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ایم ایل سی(اب بی جے پی سے ایم ایل سی)شیلندر پرتاپ سنگھ، اس وقت کے ایم ایل اے انوپ سنڈا، ایم ایل اے راکیش سنگھ ، ضلع صدر رگھویر یادو، سماج وادی لیڈر سنجے سنگھ سمیت 98 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ اس میں 16افراد کی موت ہوچکی ہے اب 82لوگوں پر مقدمہ چل رہا ہے۔ بدھ کو ان سبھی ملزمین کا بیان درج کیا جائے گا۔
یواین آئی۔ولی