سلطانپور:ٹرک پلٹا،5مویشیوں کی موت

سلطانپور: اترپردیش کے ضلع سلطانپور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر مویشیوں سے لدا ٹرک پلٹ گیا۔ اس حادثے میں پانچ مویشیوں کی موت ہوگئی جبکہ 13زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پوروانچل ایکسپریس وے کے سنگ میل114.9 پر دھنپت گنج تھانہ علاقے کے ٹیکر گاؤں کے نزدیک ایک ٹرک لکھنؤ سے غازی پور کی جانب جارہا تھا۔ یکا یک ڈرائیور کو ٹیکر گاؤں کے نزدیک جھپکی آگئی جس سے ٹرک گڑھے میں پلٹ گیا۔ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ مقای افراد سب سے پہلے موقع پر پہنچے اور ٹرک کا ترپال پھاڑا تاکہ مویشیوں کو ہوا مل سکے۔ اس کے بعد یوپیڈا اور دھنپت گنج و بلدی رائے تھانے کی فورس موقع پر پہنچی۔

تقریبا سینکڑوں کی تعداد میں مقامی افراد بھی وہاں پہنچے۔ ٹرک کھولا گیا تو اس میں دب کر پانچ مویشیوں کی موت ہوگئی تھی۔ ایک سانڈ کود کر فرار ہوگیا جبکہ کاؤ کیچر منگا کر سبھی مویشیوں کو گئو شالا لے جایا گیا۔ بتایا جارہا ہے سبھی جانوری کو دیکھ کر ایسا معلو ہورہا تھا کہ مانو انہیں سڑکوں سے اٹھا کر ٹرک میں بھر دیا گیا ہے۔ جنہیں لکھنؤ سے بہار لے جایا جارہا تھا۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں