آل انڈیا علماءبورڈ کے صدرمولانا نیاز احمد قاسمی کا انتقال، ڈاکٹر عبدالسلام کا اظہار تعزیت

نئی دہلی، آل انڈیا علماءبورڈ کے صدر اور امام و خطیب شاہی عیدگاہ سرائے خلیل دہلی مولانا نیاز احمد قاسمی کا طویل علالت کے بعد آج یہاں صبح انتقال ہوگیا ان کی عمر تقریباً 80سال تھی یہ اطلاع علماءبورڈ بہار کے صدر ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی نے دی ہے انہوں نے بتایا کہ مولانانیاز قاسمی بیمار چل رہے تھے آج صبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان نماز جناز اور تدفین ان کے آبائی وطن گرام جسوری ضلع میرٹھ میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ نیک اور صالح انسان تھے اور علماءبورڈ کے توسط سے ملت کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔انہوں نے ان کے اہل خانہ اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اس مصیبت کی گھڑی میں بہار علماءبورڈ آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ مولانا قاسمی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔انہوں نے کہاکہ وہ بہترین قائد تھے اور علماءبورڈ کے ذریعہ قوم میں اتحاد اور یگانت پےدا کرنا چاہتے تھے اور ان کے اندر سماجی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔

ڈاکٹر عبدالسلام نے کہاکہ کورونا کے دوران وہ اپنے کارکنان اور عہدےداران کے ذریعہ عوام کی خدمت کرنے سے پےچھے نہیں رہے اور ملک بھر میں مزدوروں، نقل مکانی کرنے والے اور پیدل چلنے والوں کو راحت کا سامان پہنچایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا قاسمی کے انتقال سے علماءبورڈ کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور اللہ تعالی اس کی تلافی کرے۔

ان کے انتقال پر دیگر تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں علماءبورڈ کے قومی جنرل سکریٹری علامہ بونئی حسنی قاسمی، علماءبورڈ بہار کے جنرل سکریٹری ابرار علی، لیگل سیل کے عرش علی فریدی، دیگر عہدیدان عمران احمد، صدام حسین اور دیگر حضرات شامل ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں