سیتا پور: اترپردیش کے ضلع سیتا پور کے تھانہ بسواں کے سیتا پور۔ بسواں شاہراہ پر ہفتہ کو ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرتے وقت بائیک پر سوار دو خواتین اور ایک مردہ کی موت ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس معاملے کی قانونی کاروائی کررہی ہے ابھی تک پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹرک سیتا پور کی جانب سے آرہا تھا۔پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس کے نزدیک سیتا پور روڈ پر ان کو ایک بائیک سوار نے پیچھے سے اوور ٹیک کیا۔ اس میں بائیک پر سوا دو خواتین اور ایک مرد کی کچل جانے سے موت ہوگئی۔
اس حادثے کے بعد کافی دیر تک آمدورفت متاثر رہی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس معاملے میں قانونی کاروائی کررہی ہے۔
یواین آئی۔ولی