مالی میں بھیانک بس حادثہ، 15 افراد ہلاک

بماکو، مالی کے وسطی علاقے میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہونے سے 15 افراد ہلاک اور 46 دیگر زخمی ہو گئے۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر بتایا، “موپٹی سے بماکو جانے والی ڈائرا ٹرانسپورٹ کی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔”

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق حادثے میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی اور 46 زخمی ہوگئے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں