تین سالہ بچی کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل کے مجرم کو سزائے موت

گروگرام، ہریانہ کی ایک پوسکو عدالت نے تین سالہ بچی کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل کے مجرم کو سزائے موت سنائی ہے کئی مقدمات میں مطلوبمجرم سنیل پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت نے حکومت کو متاثرہ کے خاندان کی بحالی کے لیے 10 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے پوسکو عدالت کے جج ششی چوہان نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کے خلاف درج اسی طرح کے چار دیگر مقدمات کا بھی نوٹس لیا۔ ان میں سے تین معاملے گروگرام میں اور ایک مقدمہ مدھیہ پردیش میں درج ہے۔

یہ واقعہ نومبر 2018 کو پیش آیا جب تین لڑکیاں اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھیں۔ اس کے بعد سنیل جو پیشہ سے مزدور تھا وہاں پہنچ گیا اور لڑکیوں کو دس روپے کا لالچ دے کر اپنے ساتھ آنے کو کہا۔ دو لڑکیاں جانے کو تیار نہیں تھیں لیکن سنیل تین سالہ بچی کو کسی چیز کا لالچ دے کر اپنے ساتھ لے گیا۔ شام تک جب لڑکی گھر نہیں لوٹی تو اس کے والدین نے اس کی تلاش شروع کی اور تھانے میں شکایت درج کرائی۔ اگلے دن لڑکی کی لاش ایک مندر کے سامنے مسخ شدہ حالت میں ملی۔ جسم پر کٹ کے نشانات تھے، اس کا چہرہ پولی تھین میں لپٹا ہوا تھا اور کھوپڑی کو پتھروں سے مار کر کچلا گیا تھا۔ لڑکی کی شرمگاہ میں اینٹوں اور لکڑیوں کے ٹکڑے بھرے گئے۔ لاش کو دیکھ کر یہ واضح ہو گیاتھا کہ لڑکی کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک ہفتے بعد ملزم کو گرفتار کیا اور اس کی اطلاع پر اس کے جرم کے وقت پہنے ہوئے کپڑے جھانسی سے برآمد کر لیے۔ واقعے کے بعد غیر سرکاری تنظیم بچپن بچاؤ آندولن (بی بی اے) کی ٹیم، جسے ایسوسی ایشن فار رضاکارانہ کارروائی کے نام سے جانا جاتا ہے، متاثرہ کے گھر پہنچی اور خاندان کو انصاف دلانے کا یقین دلایا۔ بچپن بچاؤ آندولن کے سینئر وکیل ودیا ساگر شکلا نے عدالت میں متاثرہ کی طرف سے دلائل پیش کیے اور ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔

فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ودیا ساگر شکلا نے کہاکہمجھے خوشی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملا اور مجرم کو سزا مل گئی۔ حالانکہ پوسکو عدالتوں میں فیصلے میں چھ سال نہیں لگنے چاہئیں۔ یہ فیصلہ ایک سال کے اندر ہی ہو جانا چاہیے تھا۔فوری فیصلے ایسے جرائم کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

روی کانت، بچوں کے حقوق کے کارکن اور”ایکسیس ٹو جسٹس پروگرام“ کے ملک کے سربراہ، جو ملک میں پوسکو معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں، نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ ایک مثال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہفاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں جیسی خصوصی عدالتوں کے قیام کا بنیادی مقصد مقدمات کو تیزی سے نمٹانا تھا، خاص طور پر وہ جو جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پوسکو) ایکٹ سے متعلق ہیں۔ لیکن 31 جنوری 2023 تک ملک میں اب بھی 2,43,237 مقدمات زیر التوا تھے اور صرف تین فیصد مقدمات میں مجرموں کو سزا دی گئی۔

مسٹرروی کانت نے کہاکہ پوسکو معاملات میں فوری اور سخت سزا سے مجرموں کے ذہنوں میں قانون کا خوف پیدا ہوگا اور ملک میں بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات میں کمی آئے گی۔ ایسے میں گروگرام کی پوسکو عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے، اس سے مجرموں کے ذہنوں میں قانون کا خوف پیدا ہوگا اور اس لیے یہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔

یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں