جونپور میں ٹریکٹر ٹرالی اور روڈویز بس کی ٹکر، چھ افراد کی موت

جونپور، اترپردیش میں ضلع جونپور کے سکرارا علاقے میں روڈ ویز کی بس کی زد میں آکر ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے اس میں سوار چھ مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ سمادھ گنج بازار کے قریب مکان کی تعمیر مین استعمال ہونے والے ٹریکٹر ٹرالی پر سات مزدور اتوار کی رات 11.15 بجے کام سے واپس آرہے تھے کہ جونپور-پریاگراج ہائی وے پر پریاگ راج کی جانب سے آرہی روڈ ویز کی بس سے زور دار ٹکر ہوجانے کے سبب ٹریکٹر ٹرالی غیر متوازن ہو کر الٹ گئی۔

اس حادثہ میں نیرج سروج (28)، راجیش سروج (45)، سنگرام سروج (25)، چائی مسہر (20)، ویرپال پور کے رہنے والے اتل سروج (30) اور بٹووار کے رہنے والے گووندا بند (30) کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں سنگین طور پر زخمی ایک شخص کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے پال شرما، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہی شیلیندر کمار سنگھ، ایریا آفیسر صدر پرمانند کشواہا کے ساتھ تھانہ صدر راجا رام دویدی فوراً موقع پر پہنچ گئے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں