آج مودی اندور-اجین ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا ورچوئل بھومی پوجن کریں گے

بھوپال، وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے اندور اور اجین سمیت کئی ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کے کاموں کا ورچوئل طریقے سے بھومی پوجن کریں گے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سیہور میں موجود رہ کر اس ورچوئل تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس سے پہلے ڈاکٹر یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’بدلتے ہندوستان کی نئی تصویر، مدھیہ پردیش کے ریلوے اسٹیشن، وزیر اعظم نریندر مودی جی 26 فروری 2024 کو اجین اور اندور سمیت مدھیہ پردیش کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں کی توسیع اور تعمیر نو کے کاموں کا ورچوئل طریقے سے بھومی پوجن کریں گے۔ مدھیہ پردیش کے سبھی شہریوں کی جانب سے وزیراعظم اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں