خبر اردو :
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججوجو نے بدھ کے روز دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ روہنگیائی مسلمان غیر قانونی مہاجر ہیں اور اب وہ زیادہ دیر تک بھارت میں نہیں رہ سکتے ۔
اے این آئی کے مطابق کر ن رججوجو نے کہا ہے کہ’’ حکومت کا واضح موقف ہے کہ وہ غیر قانونی ہیں اور انہیں بھارت میں پھیلنے نہیں دیا جا سکتا ہے ‘‘۔
جبکہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکز نے تمام ریاستی حکومتوں آڈر جاری کئے ہیں کہ کسی بھی روہنگیائی مسلمان کو بھارتی کاغذات نہیں دئے جانے چاہیے ۔
بتا دیں پچھلے سال روہنگیا میں مسلمانوں کا قتل عام ہونے کے بعد لگ بھگ چالیس ہزار کے قریب روہنگیائی بھارت بھاگ آئے تھے ، اور اب وہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں رہ رہے ہیں ،جن میں جموں ،حیدر آباد ،ہریانہ ،اتر پردیش ،دلی ،اور راجھستان شامل ہیں .








