خبر اردو :
اتر پردیش کے بھاجپا ممبر پارلیمنٹ ہری اوم پانڈے نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے ،جس میں انہوں نے کہا بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی ریپ اور ملی ٹنسی کی ذمہ دار ہے ،
اے این آئی کے مطابق جمعہ کو بھاجپا ممبر پارلیمنٹ ہری اوم پانڈے نے کہا ہے کہ ’’بھارت میں ملی ٹنسی ،ریپ ، جنسی ہراساں جیسے واقعات صرف مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہو رہے ہیں ۔آزادی کے بعد ملک میں مسلم آبادی کافی بڑھ گئی ہے ‘‘۔ ان کا
مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت مسلم آبادی کو روکنے میں ناکام ہوئی تو جلد ہی بھارت سے پاکستان کی طرح دوسرا ملک بنا دیا جائے گا ۔
انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ اس آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں بل لایا جانا چاہیے ۔
اس سے پہلے بھاجپا کے لیڈر سریندر سنگھ نے بیان دیا تھا کہ ہندوتوا کو برقرار رکھنے کے لئے ہندو شادی شدہ جوڑوں کو پانچ بچے پیدا کرنے کو کہا تھا ۔








