مہاراشٹرا میں گہری کھائی میں بس گرنے سے تیس سے زائد افراد کی ہوئی موت

خبر اردو :
مہاراشٹر ا میں ایک بس گہری کھائی میں گر جانے سے ۳۳افراد کی موت ہوئی ہے ۔ بس ۵۰۰ فٹ گہری کھائی میں جا گری ہے ۔

نیوز ۱۸ کے مطابق سبھی افراد داپولی میں ایگر ی کلچر یونیورسٹی کے ملازم ہیں ، جو مہا بلیشور کے قریب واقع ٹورسٹ سپاٹ کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔

بس میں سوار ۴۰ افراد میں سے ۳۳ کی موت ہوئی ہے ۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آخری اطلاعات ملنے تک سبھی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں