بی جے پی پنجاب میں ایم ایل اے کو پیسے دے کر توڑنے کی کررہی ہے کوشش : آپ

چنڈی گڑھ، عام آدمی پارٹی (آپ) پنجاب نے الزام لگایا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپوزیشن جماعتوں کو ہراساں کر رہی ہے اور آپ کے ممبران اسمبلی اور لیڈروں کو بیرون ملک سے فون کرکے خرید و فروخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی انہیں لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے لالچ دے رہی ہے۔

آپ کے تین ایم ایل اے جگدیپ سنگھ گولڈی کمبوج (جلال آباد)، امندیپ سنگھ مسافر (بلوانہ) اور راجندر پال کور چھینہ (لدھیانہ ساؤتھ) نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور بتایا کہ کس طرح بی جے پی نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی پیش کش کی۔ تینوں ایم ایل اے نے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی اور پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے سچے سپاہی ہیں اور پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

ایم ایل اے جگدیپ کمبوج نے کہا کہ پہلے بی جے پی نے مسٹر کیجریوال جیسے ایماندار لیڈر کو جیل میں ڈالا۔ مسٹر کیجریوال وہ لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست میں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کی اور ہمیشہ کام کی سیاست کی۔ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے اور انہیں بغیر کسی ثبوت کے جیل بھیج دیا گیا۔ کمبوج نے کہا کہ وہ (بی جے پی) مسٹر کیجریوال اور عام آدمی پارٹی سے خوفزدہ ہیں، اس لیے جہاں وہ عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے، وہیں وہ کسی بھی قیمت پر ایم ایل اے اور ایم پی کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل 12:52 کے قریب مجھے +35796718959 (سائپرس) سے کال آئی۔

فون کرنے والے نے بتایا کہ اس کا نام سیوک سنگھ ہے اور وہ ایم ایل اے سے بات کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’جب انہوں نے اسے بتایا کہ میں ہی ہوں تو اس نے پوچھا کہ کیا آپ بات کرنے میں آرام دہ محسوس کررہے ہیں ، میں نے ہاں کہا۔ اس نے کہا ایک آفر ہے۔

ہم چاہتے ہیں آپ بی جے پی میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت اچھی پیشکش ہے۔ میری کوئی ڈیمانڈ ہو تو بتا سکتا ہوں۔ میں نے ان سے کہا کہ میری کوئی ڈیماند نہیں ہے۔ پھر انہوں نے مجھے بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے 20-25 کروڑ روپے کی پیشکش کی لیکن میں نے کہا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔

ایم ایل اے راجندر پال کور چھینا نے کہا ’’کل تقریباً 11 بجے مجھے ایک فون آیا کہ میں سیوک سنگھ ہوں۔ یہ ایک غیر ملکی نمبر سے کال تھی، اس نے کہا کہ وہ دہلی سے کال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مجھے اپنی پارٹی بدل کر ان کی پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوجانا چاہیے۔ کیجریوال پر چھاپہ مارا گیا ہے اور انہیں گرفتار کیا گیا لیکن ہم عام آدمی پارٹی کے سپاہی ہیں۔ لوگوں نے ہم پر بھروسہ کیا، اس لیے ہم انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ ہم بھگونت سنگھ مان اور اروند کیجریوال کی سوچ پر چلیں گے۔

اروند کیجریوال ایک خیال ہے۔ اسے گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن اس سے وابستہ لاکھوں رضاکاروں کی سوچ نہیں بدلی جا سکتی۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں کوئی خرید نہیں سکتا۔ ”

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں