بہرائچ میں سڑک حادثہ ،تین کی موت

بہرائچ، اتر پردیش میں بہرائچ ضلع کے ہردی علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر بائک پر سوار ایک خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی رات پریتی اور اس کا بیٹا انکت (6)، چچا آشارام اور کنبہ کے ممبر گنگارام بائیک پر پریتی کے ماموں کے گھر بکائینا گاؤں کے لیے روانہ ہوئے۔

بائک پر سوار افرادہردی تھانہ علاقہ کے راجی چوراہا روڈ سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر پہنچے ہی تھے کہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بائک کو ٹکر مار دی۔

ٹکراتنی زبردست تھی کہ ایک بچہ سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ گاؤں والوں کی مدد سے اسے ایمبولینس کے ذریعے سی ایچ سی لے جایا گیا۔ یہاں اس کی حالت نازک ہونے پر اسے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں