نئی دہلی، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو راجدھانی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس اور دیگر نافذ کرنے والے اداروں کی میٹنگ بلائی ہے کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ میٹنگ میں انتخابات کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کی گئی کارروائی، انتخابات پر اثر انداز تقسیم کی جانے والی کسی بھی قسم کی اشیاء اور رقم وغیرہ کی ضبطی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
میٹنگ میں نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام کی شرکت کا امکان ہے۔
کمیشن کے اہلکار نے کہا ’’کمیشن آج دوپہر ریاستوں کا دورہ کر رہا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال، غیر قانونی سرگرمیوں، ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے استعمال ہونے والی رقم اور سامان کی ضبطی اور بین ریاستی اور بین الاقوامی سرحدوں پر سخت نگرانی کا انتظام کرنے کے لئے کمیشن آج دوپہر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی میٹنگ کریں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔