New Generation Ballistic Missile Agni-Prime successfully Flight-tested by Strategic Forces Command & DRDO off the Odisha coast on April 03, 2024.

نئی نسل کے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، ہندوستان نے نئی نسل کے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ کیا ہے

وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ اسٹریٹجک کمانڈ نے دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او کے ساتھ مل کر کل 3 اپریل کو اڈیشہ کے ساحل پر اے پی جے عبدالکلام جزیرے کے قریب اس بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

تجربے کے دوران میزائل نے اپنے تمام اہداف کو پورا کرتے ہوئے مشن کو مکمل طور پر کامیاب بنایا۔

میزائل تجربے کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، اسٹریٹجک کمانڈ کے چیف اور ڈی آر ڈی او اور فوج کے کئی سینئر افسران موجود تھے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اگنی پرائم کے کامیاب ٹیسٹ کے لیے اس سے منسلک ٹیم کے تمام افسران اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں